Live Updates

راولپنڈی کے کارکنوں کیساتھ ہتک آمیز رویہ نا قابل براداشت ہے،ایم اے ہارون شیخ

منگل 5 جون 2018 22:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما،آل پاکستان موٹرسائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور حلقہ این اے 62سے امید وار قومی اسمبلی ایم اے ہارون شیخ نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے کارکنوں کیساتھ ہتک آمیز رویہ نا قابل براداشت ہے مرکزی قیادت حالات کا جائزہ لیکر ٹکٹوں کا فیصلہ میرٹ پر کرے تاکہ 2018کے الیکشن مسلم لیگ ن کے امیدوار واضح اکثریت کامیاب ہوں اور پارٹی کو ئی تفریق پیدا نہ ہوں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ دھڑے بندیاں ہونا پارٹی کیلئے کسی صورت مناسب نہیں مرکزی قیادت میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف راولپنڈی میں پارٹی کی ردھڑے بندیاں ختم کرائیں کارکنوں کو راضی کرکے اختلافات کا خاتمہ کرنے میں اپنا کر دار ادا کریں انہوں نے کہا کہ کارکن کسی کی پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں ووٹ اور کارکنوں کو عزت دی جانی چایئے ووٹ اور کارکنوں کو عزت دی جانی چایئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کی خواہش پر الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ٹکٹ ملا تو حلقے کے عوام کے مسائل جو توجہ طلب ہیئں انھیں ترجیح بنایدوں پر حل کرانے کیلئے اپنا کر دار ادا کروں گااور عوامی خدمت اولین ترجیح ہو گی2013کے الیکشن کے مسلم لیکی ورکروں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی مقامی قیادت نے کارکنوں کو نظر اندازکیا جس کی وجہ سے ورکراعلیٰ قیادت سے امید لگائے بیٹھے ہیں
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات