Live Updates

راولپنڈی،مسلم لیگ (ن) کی قیادت عمران خان کی شخصیت پر کیچڑ اچھال کر حالات کو 1992 کے انتخابات کی طرف لے جانا چاہتی ہے،راجہ ساجد جاوید

منگل 5 جون 2018 22:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 57 راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عمران خان کی شخصیت پر کیچڑ اچھال کر حالات کو 1992 کے انتخابات کی طرف لے جانا چاہتی ہے وہ یہ بھول رہے ہیں کہ اس وقت ان کے مد مقابل ایک عورت تھی اب ان کے مد مقابل ایک مرد ہے اگر وہ یہ سلسلہ جا ری رکھیں گے تو خود ان کو ہی نقصان ہوگا انہوں نے کہا ہے کہ اگر کسی کو کتاب لکھنے کاشوق ہے تو وہ بھی پورا کر لے مگر بعد میں جوابی کتاب بھی آسکتی ہے اس کو مت بھولے انہوں نے کہا ہے کہ ریحام خان اپنی شخصیت کو دوسروں کے کہنے پر خراب نہ کریں اسلام میاں بیوی کے رشتے کے احترام کا درس بھی دیتا ہے انتخابات کے بعد پی ٹی آئی دنیا کی بہترین ریاست قائم کرے گی عمران خان کی قیادت میں نہ صرف بیرونی قرضے ختم کریں گے بلکہ سرکاری طور پر درختوں کی پیداوار کا رجحان ہی موسمی تبدیلیوں پر اثر انداز ہوں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے راجہ ساجد نے کہا ہے کہ نواز ٹولہ نے ساری زندگی قومی خزانے کو اپنے بڑوں کی جاگیر سمجھ کر لوٹا مگر کتنے شرم کی بات ہے کہ دس سال لگاتار پنجاب کے وزیر اعلی رہنے والے شہباز شریف نے اپنی آخری تقریر میں کتنی ڈھٹائی سے کہہ دیا کہ ہم نے بجلی پوری کر دی تھی مگر آج کے بعد اگر لوڈشیڈنگ ہو تو ان کو گلہ نہ کرنا راجہ ساجد کا کہنا تھا کہ عمران کان اقتدار میں آکر سب سے پہلے میاں برادران کا احتساب کریں گے پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد اپنی اپنی الیکشن مہم میں مصروف ہو جائیں گے اور یوتھ کے نوجوان ہر اول دستہ کا کردار ادا کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات