ریٹائر ڈ فوجی کی جانب سے قوم پر قرضوں کے بھاری بوجھ کے پیش نظر چیف جسٹس کے نام پانچ ہزار روپے اور خط ارسال

منگل جون 22:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) منڈی بہاوالدین سے تعلق رکھنے والے ایک ریٹائر ڈ فوجی نائیک محمد اسلم نے قوم پر قرضوں کے بھاری بوجھ کے پیش نظر چیف جسٹس کے نام پانچ ہزار روپے اور خط ارسال کیا ہے ، خط میں ابتایا گیا ہے کہ ملک پر قرضوں کے پیش نظر وہ پانچ ہزار روپے کی یہ رقم قومی خزانے کو عطیہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی طرف سے جاری پریس ریلز میں کہا گیا ہے کہ ایک سابق فوجی کے اس عمل سے عدلیہ پر قوم کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے ۔۔چیف جسٹس نے ان کے اس عمل کو سہراتے ہوئے مذکورہ پانچ ہزار روپے کی رقم شکریہ کے ساتھ محمد اسلم کو واپس بھیجوا دی ہے اور واضح کیا ہے کہ یہ عدالت کا مینڈیٹ نہیں ہے۔