Live Updates

عید الفطر کے موقع پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی میں نرمی کر دی گئی

عید الفطر کے موقع پر ملک بھر کے سینما گھروں میں بھارتی فلموں پر عائد دو ہفتوں کی پابندی میں نرمی کرکے ایک ہفتے کردی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 5 جون 2018 22:49

عید الفطر کے موقع پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی میں نرمی کر دی ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-05 جون 2018ء) : عید الفطر کے موقع پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی میں نرمی کر دی گئی۔ عید الفطر کے موقع پر ملک بھر کے سینما گھروں میں بھارتی فلموں پر عائد دو ہفتوں کی پابندی میں نرمی کرکے ایک ہفتے کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 24مئی کو بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی لگا دی تھی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے بھارتی فلموں پر پابندی عارضی طور پر لگائی گئی تھی ۔پابندی کا اطلاق عید الفطر اور عید الاضحیٰ پر ہونا تھاجاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ۔پابندی عید والے روز سے شروع ہو کر عید کے 2 ہفتے بعد تک جاری رہنی تھی تاہم عید الفطر کے موقع پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی میں نرمی کر دی گئی۔ عید الفطر کے موقع پر ملک بھر کے سینما گھروں میں بھارتی فلموں پر عائد دو ہفتوں کی پابندی میں نرمی کرکے ایک ہفتے کردی گئی۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینٹرل بورڈ آف فلم سنسرزدانیال گیلانی کاکہنا ہے کہ مقامی فلمی صنعت اور نمائش کی سہولیات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عید الفطر اور عیدالضحیٰ کے موقع پر بھارتی فلموں کی نمائش کو ایک ہفتے تک محدود کیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی میں ترمیم کچھ بااثر گروپ کی وجہ سے سامنے آئی ہے جو مقامی سینما انڈسٹری پر اثرانداز ہیں۔

یہ گروپ پاکستانی سینما پر بھارتی فلموں کی نمائش پر عائد پابندی میں نرمی کروانے کا ذمہ دار ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں 1965 سے انڈین فلموں کی درآمد پر پابندی عائد ہے اور انڈین فلمیں پاکستان میں ممنوعہ درآمدی اشیا کی فہرست میں شمار ہوتی ہیں۔ 2007 میں حکومت نے ایک پالیسی بنائی تھی جس کے تحت انڈین فلموں کی محدود تعداد کو پاکستان میں نمائش کے لیے خصوصی استثنٰی یا این او سی جاری کیا جاتا تھا جس کے بعد وہ فلم پاکستان میں درآمد کی جاتی تھی اور پھر اسے سینسر بورڈ منظور کرتا تھا۔

تا ہم پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی لگتی بھی رہی ہے اور ہٹتی بھی رہی ہے۔تا ہم بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش ایک بڑا موضوع رہا ہے۔ایک جانب سینما مالکان اس کے حق میں نظر آتے ہیں تو فنکار برادری اسے پاکستانی فلمی صعت کے لیے زہر قاتل سمجھتی ہے۔پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کی ایک وجہ پاکستان فلموں کا غیر معیاری ہونا بھی رہا ہے تا ہم کچھ عرصہ سے پاکستانی فلموں کے معیار میں آنے والی بہتری نے اس نقطے کی کمی بھی پوری کر دی ہے۔تا ہم ابھی بھی پاکستان کا ایک بڑا طبقہ پاکستانی فلموں کی بجائے بھارتی فلموں کو ترجیح دیتا ہے۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات