کاغذات نامزدگی کا تیسرا دن،تیس سے زائد امیدواروں نے ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے کاغذات نامزدگی وصول کئے

منگل جون 22:53

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان میںامیداوروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا ،مزید تیس سے زائد قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے کاغذات نامزدگی وصول کیے تاہم تاحال کسی امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے ۔اب تک مولانا فضل الرحمٰن ،مولانا لطف الرحمن،مولانا عبید الرحمٰن ،فیصل کریم خان کنڈی ،ملک فرحان دھپ ،چوہدری سراج الدین راجپوت المعروف عام آدمی ،سہیل احمد راجپوت ،ناہید بخاری ،تیمور علی ،ملک مشتاق احمد ڈار ،ملک قیوم حسام سمیت ڈیرہ کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں کے لئے اسی سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے ہیں ۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطا بق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاسلسلہ چارجون سے آٹھ جون تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لئے ریٹرنگ افسران کی جانب سے اعلان کے بعد امیدواروں کی جانب سے کاغذات کی وصولی کا عمل شروع ہوگیا تاہم ابھی تک کسی امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گے جبکہ آٹھ جون تک کاغذات نامزدگی جمع کیے جاسکیں گے ۔

کاغذات کی چانچ پڑتال کا عمل چودہ جون تک جاری رہے گا ۔کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل اور اعتراضات 19 جون ،اپیلوں پر فیصلہ 26 جون تک ،امیدواروں کے ناموں کی حتمی فہرست 27 جون ،کاغذات نامزدگی واپسی ،28 جون جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 29 جون کو جاری کیے جائیں گے ۔پولنگ 25 جولائی کو ہوگی۔ریٹرنگ افسران کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کردیاگیا ۔

پبلک نوٹس جاری ہونے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں درجنوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی پانچ نشستوں کے لئے پہلے ہی روز پچاس سے زائد امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ریٹرنگ افسران کے اختیارات محدود کردیئے ہیں اور اب ریٹرنگ افسران کاغذات نامزدگی فارم کے علاوہ امیدواروں کسی بھی قسم کے سوالات نہیں کرسکیں گے ۔