ہنگواوراورکزئی ایجنسی سے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع

منگل جون 22:53

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) الیکشن کی آمد ۔ ہنگو اور اورکزئی ایجنسی سے انتخابات کے لئے خواہشمند امیدواروں نے ریٹر ننگ افسران سے کاغذات وصولی کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

ھنگو کی قومی اسمبلی نشست این اے 33 جبکہ دو صوبائی اسمبلی پی کے 83 اورپی کے 84 کے لئے ریٹرننگ افسران سے کاغذات وصولی کا عمل جاری ہے اسی طرح اور اوکزئی ایجنسی کے حلقے این اے 47 پربھی متعلقہ ریٹرنگ افسران سے کاغزات وصولی کا عمل جاری ہے۔

حلقہ این اے 33ضلع ہنگو پر 16 خواہشمندامیدواروں جبکہ پی کے 83ہنگو پر 11 اورپی کے 84 ٹل پر 15خواہشمند امیدواروں نے کاغذات وصول کر لئے۔اسی طرح این اے 47 اورکزئی ایجنسی پرانتخابی میدان میں قسمت آزمانے کے لئے 8خواہشمند افراد نے کاغزات وصول کیے جبکہ تا حال اورکزئی اورضلع ہنگو میں کسی بھی امیدوار نے کاغزات جمع نہیں کرائیں۔