چین میں لوہے کی کان میں دھماکے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے

منگل 5 جون 2018 22:55

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) چین میں لوہے کی ایک کان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے اور 25 دیگر کان میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی سرکاری میڈیا کے مطابق متاثرہ کان لیاو اِنگ صوبے میں واقع تھی۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس مئی میں بھی ایک ایسا حادثہ پیش آیا تھا جس میں 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :