مسجد میں تین خودکش حملوں کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق ہو گئے

منگل جون 22:55

مسجد میں تین خودکش حملوں کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق ہو گئے
نیامے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) افریقی ملک نائجر کے جنوب مغرب میں واقع شہر دیفا کی ایک مسجد میں تین خودکش حملوں کے نتیجے میں کم از کم 10 افرادجاںبحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دیفا شہر میں یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب لوگ افطاری کے بعد وہاں جمع تھے۔ چاڈ نامی جھیل کے نزدیک واقع یہ علاقہ چاڈ اور کیمرون کی سرحد کے قریب واقع ہے اور یہاں بوکوحرام تنظیم فعال ہے۔

متعلقہ عنوان :