عام انتخابات کا وقت پر انعقاد ریاست کی بہتری کے لیے ضروری ہے،میاں جاوید لطیف

منگل جون 22:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عام انتخابات کا وقت پر انعقاد ریاست کی بہتری کے لیے ضروری ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی موثروکارآمد پالیسیوں کی بدولت ملک کا امن بحال ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے دہشت گردی کا بھی خاتمہ کر دیا گیا ہے اور اس کا کریڈٹ بھی محمد نواز شریف ہی کو جاتا ہے جنہوں نے ملک میں امن کی بحالی کے لیے سنجیدہ و مخلصانہ کوششیں کیں۔

بھارت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسائیوں کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ سوشل میڈیا سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے کردار کشی کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیئے۔