آزادانہ اور منصفانہ عام انتخابات کا انعقاد ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنائے گا،سینیٹر فیصل جاوید

منگل 5 جون 2018 22:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ عام انتخابات کا انعقاد، قانون کی بالادستی اور سیاسی و اقتصادی استحکام ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نگران سیٹ اپ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں آزادانہ و منصفانہ عام انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد شفاف طریقے سے کیا جائے گا۔ سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ان انتخابات کے نتائج کو بھی تسلیم کرنا چاہیئے خواہ وہ ان کے حق میں ہوں یا ان کے خلاف۔