Live Updates

تحریک انصاف میں پاک پتن سے تعلق رکھنے والی متنازعہ شخصیات کی شمولیت

محمد شاہ اور احمد شاہ کھگہ پر درجن بھر سے زائد مقدمات درج ،بیٹوں پر فراڈ اور کرپشن کے الزامات کے انکشافات

منگل 5 جون 2018 23:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف میں پاک پتن سے تعلق رکھنے والی متنازعہ شخصیات نے شمولیت اختیار کر لی ، محمد شاہ کھگہ اور احمد شاہ کھگہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے دونوں بھائیوں پر درجن بھر سے زائد مقدمات اور بیٹوں پر فراڈ اور کرپشن کے الزامات کے انکشافات ہوئے ہیں ۔ منگل کو نجی ٹی کے مطابق پی ٹی آئی میں متنازعہ شخصیات کی شمولیت اختیار کرنے کا انکشاف ہواہے ۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک پتن سے جرائم پیشہ بھائی تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں ۔ محمد شاہ کھگہ کا تعلق این اے 145 پاک پتن سے ہے جب کہ ان کے بھائی احمد شاہ پی پی 193 سے تحریک انصاف کے متوقع امیدوار ہیں ۔ محمد شاہ کھگہ پر درجن سے زائد مقدمات درج ہیں جب کہ احمد شاہ کھگہ ڈکیتی کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے ۔ رپورٹ کے مطابق محمد شاہ کھگہ پر زیادتی کے بعد اسقاط حمل کرانے کا مقدمہ درج ہے ، دونوں برادران پر زمینوں پر قبضے کے بھی الزامات ہیں ۔ رہنما کا ایک بیٹا نصیر شاہ حج کرپشن میں اشتہاری ہے جب کہ دوسرے بیٹے صلاح الدین پر نیشنل فرٹیلائزر میں کروڑوں روپے کے فراڈ کا الزام ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات