حسین حقانی نے ریحام خان کیساتھ ہونے والی ملاقات کی تمام تفصیلات جاری کر دیں

عمران خان سے 20 سال پہلے ملاقات ہوئی تھی ، ریحام خان سے کچھ روز پہلے لندن میں ملاقات ہوئی وہ اپنے بچوں کے لئے فکر مند تھیں ، ریحام نے مجھ سے تحفظ نہیں مانگا ، ملاقات کی تصویر پوری دنیا میں پھیل گئیں ،خواہ مخواہ بات کا بتنگڑ بنایا گیا، پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل جون 23:06

حسین حقانی نے ریحام خان کیساتھ ہونے والی ملاقات کی تمام تفصیلات جاری ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ عمران خان سے 20 سال پہلے ملاقات ہوئی تھی ، ریحام خان سے کچھ روز پہلے لندن میں ملاقات ہوئی وہ اپنے بچوں کے لئے فکر مند تھیں ، ریحام نے مجھ سے تحفظ نہیں مانگا ۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی پر ریحام خان سے ملاقات کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے حسین حقانی نے کہا کہ میں 20 سال سے عمران خان سے نہیں ، ریحام خان سے کچھ روز پہلے لندن کے ایک سٹور میں ملاقات ہوئی تھی وہ اپنے بچوں کے لئے فکر مند تھیں مگر انہوں نے مجھ سے تحفظ نہیں مانگا ۔

اس ملاقات کی تصویر پوری دنیا میں پھیل گئیں ۔ خواہ مخواہ میں بات کا بتنگڑ بنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں ریحام کی کتاب دیکھی اور نہ ہی اس میں کوئی دلچسپی ہے ۔ سلمان احمد کو ایک گوئیے کے طور پر جانتا ہوں اس سے بھی کئی سال پہلے نیو یارک میں ملاقات ہوئی تھی اس سے زیادہ اسے بھی نہیں جانتا ۔