نوویک جوکووچ کو اپ سیٹ شکست، ڈومنک تھائم اور مارکو سیشناٹو فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

منگل 5 جون 2018 23:23

نوویک جوکووچ کو اپ سیٹ شکست، ڈومنک تھائم اور مارکو سیشناٹو فرنچ اوپن ..
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) ڈومنک تھائم اور مارکو سیشناٹو سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، نوویک جوکووچ اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

منگل کو کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں آسٹرین کھلاڑی ڈومنک تھائم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف کو 6-4، 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، دوسرے کوارٹر فائنل میں اٹالین کھلاڑی مارکو سیشناٹو نے سربین کھلاڑی نوویک جوکووچ کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 6-3، 7-6، (7-4)، 1-6 اور 7-6(13-11) سے اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :