پاکستان آنے والے بھارتی پھلوں میں جان لیواوائرس کی موجودگی کا انکشاف

کشمیرکے راستے بھارتی پھلوں اورسبزیوں کی پاکستان اسمگل روکنے کی سختی سے ہدایات جاری کردی ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 5 جون 2018 23:37

پاکستان آنے والے بھارتی پھلوں میں جان لیواوائرس کی موجودگی کا انکشاف
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-05 جون 2018ء) : پاکستان آنے والے بھارتی پھلوں میں جان لیواوائرس کی موجودگی کا انکشاف ہواہے۔ کککشمیرکے راستے بھارتی پھلوں اورسبزیوں کی پاکستان اسمگل روکنے کی سختی سے ہدایات جاری کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے بھارتی پھلوں میں جان لیوا وائرس کی وجہ سے کشمیرکے راستے بھارتی پھلوں اورسبزیوں کی پاکستان اسمگل روکنے کی سختی سے ہدایات جاری کردی ہیں۔

اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹروسیم الحسن نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی پھلوں اور سبزیوں میں پہلے سے وائرس کی موجودگی کا علم ہے اس لیئے بھارت سے تمام قسم کے پھل اور سبزیوں کی در آمد پر پابندی لگائی جا چکی ہے ۔

(جاری ہے)

اس وقت جو بھارتی پھل پاکستان آرہے ہیں وہ کشمیر کے راستے آرہے ہیں۔یہ پھل اور سبزیاں بھارتی مقبوضہ کشمیرسے باہمی معاہدے کے تحت آزادکشمیرلائی جاتی ہے اور وہاں سے ہوتی ہوئی پاکستان پہنچتی ہیں۔

انہوں نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ ؂ بھارتی پھلوں میں جان لیوا وائرس کی وجہ سے کشمیرکے راستے بھارتی پھلوں اورسبزیوں کی پاکستان اسمگل روکنے کی سختی سے ہدایات جاری کردی ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی ریاست کیرالہ میں پھلوں کے اندرجان لیوا وائرس نیفھا کی وجہ سے ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن ان پھلوں کی درآمد اوربرآمدپرپابندی عائدکرچکی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی پھلوں میں یہ جان لیوا وائرس چمگادڑوں کی وجہ سے پھیل رہا ہے اور اس وائرس سے متاثرہ پھلوں کو کھانے سے اب تک متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔













متعلقہ عنوان :