Live Updates

عام انتخابات 2018 کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل اورجمع کرانے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا ،

مختلف سیاسی جماعتوں اورآزاد امیدواروں نے350 سے زائد کاغذات نامزدگی حاصل کئے

بدھ 6 جون 2018 00:30

عام انتخابات 2018 کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل اورجمع کرانے کا سلسلہ دوسرے ..
کراچی ۔ 5 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) عام انتخابات 2018 ء کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل اورجمع کرانے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ ایم کیو ایم کے رئوف صدیقی،پیپلزپارٹی کے ایوب کھوسو،متحدہ مجلس عمل کے اسلم غوری، ڈاکٹر عامرلیاقت حسین،پاکستان تحریک انصاف کے دوا خان صابر اور خواجہ سرا بندیا رانا نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے،مختلف سیاسی جماعتوں اورآزاد امیدواروں نی350 سے زائد کاغذات نامزدگی حاصل کیے ۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما روف صدیقی نے قومی اسمبلی کے دو اور اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کیے روف صدیقی نے این اے 243 اور 255 اور پی ایس 104 کے لئے بھی نامزدگی فارم حاصل کیے اداکار ایوب کھوسہ نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ایوب کھوسو پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر پی ایس 102 اور این اے 243 سے متوقع امیدوارہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان دوا خان صابر نے حلقہ پی ایس 120 سے نامزدگی فارم حاصل کیا،امریکہ میں شہید ہونے والی سبیکا شیخ کے تایا عبدالجلیل نے پی ایس 92 کورنگی 1 کے لیے نامزدگی فارم حاصل کیا مہاجراتحاد تحریک کیسربراہ ڈاکٹر سلیم حیدر نیتین حلقوں این ای239۔

این ای251اوراین ای256 اور پی ٹی ائی کی جانب سے ریاض حیدر نے این اے 256 پیپلزپارٹی کے شہزاد ناتھا نے پی ایس 106 اور ملیر این اے دو سو اڑتیس کے لیے اب تک انیس نامزدگی فارم حاصل کیے گئے ہیں ملیرکی نشست این اے 236 کے لیے پی ٹی آئی کے نثار مسلم لیگ فنکشنل کے عبدالقادر پی پی پی کے جان عبدالکریم بجار سمیت 18 امیدواروں نے نامزدگی فارمز حاحصل کر لیے عامرلیاقت حسین نے ڈیفینس کلفٹن کی نشست این اے 247 اور این اے 245 سے کاغذات وصول کیے پیپلزپارٹی کی شہلارضا نے خواتین کی مخصوص نشست اورسندھ اسمبلی کی جنرل نشست کے لیے نامزدگی فارم حاصل کیے ،متحدہ مجلس عمل سندھ کے ڈپٹی سیکریڑی جنرل سندھ محمد اسلم غوری نے صوبائی اسمبلی محمد حسین محنتی نے قومی اسمبلی جبکہ پیپلز پارٹی کی رہنما شمیم ممتاز نے خواتین کی مخصوص نشست کیلئے فارم حاصل کیا،مسلم لیگ نون کے ملک تاج نے قومی اسمبلی ،پیپلز پارٹی کے سابق وزیر مظفر شجرہ نے صوبائی اسبلی ،مسلم لیگ نون کے غلام حیدر خان نے پی ایس 113 اورمختلف حلقوں کے لیے کئی آزاد امیدواروں نے بھی نامزدگی فارم حاصل کیے ،پاک سرزمین پارٹی کیامیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ڈپٹی میئر و رہنما پی ایس پی ارشد وہرہ نے این اے 255 پی ایس 128 سے کاغزات نامزادگی جمع کرائے ممبر نیشنل کونسل طحہ احمد خان نے پی ایس 111 اور محمد سعد صدیقی نے پی ایس 97 سے کاغذات نامزادگی جمع کرائے سمیتا افضال نے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کرائے ۔

مسلم لیگ ق، پیپلزپارٹی اور تحریک لبیک یارسول اللہ کے امیدواروں نے بھی کاغذات جمع کرائے ،ایم کیوایم اے این پی جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے امیدواروں نے تاحال کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔دوسری جانب خواجہ سرا عرج آفتاب اوربندیا رانا نے این اے 245 اورپی ایس 114 کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کیے ۔ کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرانے کا عمل 8 جون تک جاری رہے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات