مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی 5 سالہ مدت کے دوران ملک کے بڑے مسائل کو حل کیا گیا،مفتاح اسماعیل

بدھ جون 00:30

مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی 5 سالہ مدت کے دوران ملک کے بڑے مسائل کو حل کیا ..
اسلام آباد ۔ 5 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی متحرک قیادت اور اس کی حکومت کی گزشتہ 5 سالہ مدت کے دوران ملک کے بڑے مسائل کو حل کیا گیا۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013ء میں اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کرائے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ملک بھر میں توانائی کے متعدد منصوبے شروع کیے اور بجلی کو قومی گرڈ میں شامل کیا۔ انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے اس سلسلے میں اٹھائے جانے والے موثر اقدامات کی وجہ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا گیا۔

(جاری ہے)

رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں امن و امان کی بحالی کا کریڈٹ بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی دلیرانہ قیادت کو جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے گزشتہ 5 سالوں میں آمدنی کو دگنا کیا جبکہ سرکلر ڈیبٹ بھی کم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ووٹ کے تقدس کے بیانیے کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عوامی جلسوں میں لوگوں کی اتنی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہماری جماعت ملک کی سب سے بڑی اور مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔