صحافی بھی نامعلوم افراد کے نشانے پر آ گئے

لاہور میں معروف صحافی اسد کھرل پر نامعلوم افراد کا حملہ، زخمی حالت میں سروسز ہسپتال منتقل خاتون صحافی ، انسانی حقوق کی کارکن گل بخاری کو نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ جون 01:58

صحافی بھی نامعلوم افراد کے نشانے پر آ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6جون ۔2018ء) معروف صحافی اسد کھرل نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بول ٹی وی کے اینکر پرسن اسد کھرل کو مسلح افراد نے ائیرپورٹ کے قریب گاڑی روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسد کھرل کو زخمی حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے کی باہر ہے۔اینکر پرسن امیر عباس کے مطابق اسد کھرل کرپٹ مافیا کیخلاف خبریں دینے کیلئے مشہور ہیں۔

کیا میڈیا کی آواز کو دبانے کا یہ طریقہ ہے۔

جبکہ دوسری جانب انسانی حقوق کی کارکن اور خاتون صحافی گل بخاری کو نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے۔ نجی ٹی وی کے پروڈیوسر کے مطابق گل بخاری کو نجی ٹی وی کی گاڑی اسٹوڈیو لے کر آ رہی تھی جب 4سے6ڈبل کیبن گاڑیوں میں سوار نامعلوم افراد نے چینل کی گاڑی روکی اور گل بخاری کو گاڑی سے نکلنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اُن کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر ڈبل کیبن گاڑی میں اپنے ساتھ لے گئے ۔ گل بخاری کو نجی ٹی وی کے رات 11بجے والے پروگرام میں شرکت کرنی تھی۔۔مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے گل بخاری کو اغوا کئے جانے کی مذمت کی ہے اور انہیں جلد بازیاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔