کینیا نے اپنی تاریخ میں پہلی دفعہ خام پیٹرول کی برآمدات کا آغاز کر دیا

بدھ جون 09:50

نیروبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) کینیا نے اپنی تاریخ میں پہلی دفعہ خام پیٹرول کی برآمدات کا آغاز کر دیا ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ ترکانا میں منعقدہ تقریب میں صدر اٴْہرو کنیاتا نے افتتاح کے ساتھ خام پیٹرول کی برآمد کی پہلی ٹرانسفر کی گئی۔۔پیٹرول یہاں سے ٹینکروں کے ذریعے ساحلی علاقوں میں پہنچایا جائے گا اور وہاں سے بیرونی ممالک کو برآمد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کنیاتا نے افتتاحی خطاب میں کہا ہے کہ آج کا دن کینیا کے لئے ایک اہم دن ہے جس سے پیٹرول کی برآمد مستقبل کے طویل اور منافع بخش سفر کا آغاز ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی اقتصادیات میں بہتری کے لئے اب کے بعد کے مرحلے میں پیٹرول اور گیس کے سیکٹر میں فروغ کے کاموں میں تیزی لائے گی۔صدر نے کہا کہ خام پیٹرول کی برآمد کینیا کے دیگر ممالک کے ساتھ اقتصادی و تجارتی روابط کو زیادہ مضبوط بنائے گی اور ملکی ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :