ملکی قرضے اتارنے کے لیے ملائیشیائی عوام کا جذبہ،1 ہفتے میں لاکھوں ڈالر کی رقم جمع کرادی

بدھ جون 09:50

ملکی قرضے اتارنے کے لیے ملائیشیائی عوام کا جذبہ،1 ہفتے میں لاکھوں ڈالر ..
کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) ملیشیا کی حکومت نے ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے قائم کردہ " امید فنڈ" میں عوام نے 1 ہفتے کے دوران 9 ملین ڈالر کی رقوم جمع کروادی ۔

(جاری ہے)

محکمہ اقتصادیات کے مطابق ،"امید فنڈ" کے قیام کے پہلے روز عوام نے 1.76 ملین ڈالر کی رقم جمع کروائی تھی۔واضح رہے کہ ملیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے دور حکومت میں ملکی قرضے کی رقم 252 ارب ڈالرز تک جا پہنچی تھی جس کے بعد وزیراعظم مہاتیر محمد نے عوام کی حمایت سے ایک امید فنڈ قائم کیا تھا تاکہ ملکی قرضوں کی ادائیگی میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :