چینی صدر شی کا دیہی ترقی اور غربت کے خاتمے پر زور

بدھ 6 جون 2018 09:50

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) چینی صدر شی جن پنگ نے دیہی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لیے حتمی جنگ کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابقاجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ دیہات اور شہروں کے درمیان اشتراکی ترقی کے نظام اور پالیسی کی تشکیل اور اسے بہتر بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

زراعت اور دیہی علاقوں میں جدت کاری کو تیزی سے فروغ دیا جائے گا تاکہ زراعت ایک کشادہ مستقبل کی حامل صنعت بن جائے اور کاشت کاری ایک پرکشش پیشہ بن سکے۔

آنے والے تین برسوں میں مزید تین کروڑ غریب لوگوں کو سطح غربت سے نکالنے کا ہدف ہے۔اس لیے ٹارگٹ وضع کرتے ہوئے غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ 2020ء تک کم ترقی یافتہ علاقے اور عوام بھی جامع اعتدال پسند خوشحال معاشرے کا حصہ بن سکیں۔

متعلقہ عنوان :