کمرشل بینکوں نے تین ماہ کے دوران 426 مزید اے ٹی ایمز نصب کیں، مجموعی تعداد13,835 ہو گئی، سٹیٹ بینک

بدھ جون 10:00

کمرشل بینکوں نے تین ماہ کے دوران 426 مزید اے ٹی ایمز نصب کیں، مجموعی تعداد13,835 ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) رواں سال 2018ء کے ابتدائی تین ماہ کے دوران کمرشل بینکوں کی جانب سے 426 مزید اے ٹی ایمز نصب کی گئی ہیں جس کے نتیجہ میں مارچ 2018ء کے اختتام پر ملک میں موجود اے ٹی ایمز کی تعداد 13ہزار 835 تک بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے پے منٹ سسٹم ریویو رپورٹ کے مطابق گزشتہ سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران اے ٹی ایمز کی تعداد میں 3.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری تامارچ 2018ء کے دوران اے ٹی ایمز کے ذریعے 121.6 ملین ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں جس سے صارفین نے 1.4 کھرب روپے کا لین دین کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2018ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران اے ٹی ایمز کے ذریعے کی جانے والی ٹرانزیکشنز کی شرح میں 5.5 فیصد جبکہ مالیت میں 7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اے ٹی ایمز کے ذریعے کی جانے والی ٹرانزیکشنز میں رقوم وصول کرنے کے لئے کی جانے والی ٹرانزیکشنز کی شرح 94.8 فیصد رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :