پاکستان میں آب پاشی کے لئے روایتی طریقوں کے باعث 20 فیصد پانی ضائع ہو جاتا ہے، ماہرین

بدھ 6 جون 2018 10:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ملک میں دستیاب آبی وسائل کا 90 فیصد زرعی مقاصد کے لئے استعمال ہوتا ہے جبکہ دنیا بھر کے اکثر ممالک میں دستیاب پانی کے زرعی مقاصد کے لئے استعمال کی شرح 70 فیصد کے قریب ہے۔ آبی وسائل کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں زرعی مقاصد کے لئے استعمال ہونے والے پانی کی دیگر ممالک کے مقابلہ میں زائد شرح کا بنیادی سبب پانی کا ضیاع ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آب پاشی کے لئے روایتی طریقوں کے باعث 20 فیصد پانی ضائع ہو جاتا ہے جس کے تدارک کے لئے آبپاشی کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں پانی کی قلت کے مسائل درپیش ہیں جن پر قابو پانے کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ گھریلو اور صنعتی مقاصد کے لئے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔