عرب اتحاد کے یمن میں حوثیوں کے مضبوط گڑھ پر کامیاب فضائی حملے، متعدد ہلاک

بدھ 6 جون 2018 10:20

صنعا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) یمن کے صوبے الجوف میں فورسز اور حوثی ملیشیا کے درمیان کئی محاذوں پر خونریز لڑائی جاری ہے اور عرب اتحاد نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔لڑائی اور فضائی حملوں میں متعدد حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ان میں حوثی کمانڈر ابو مقتدیٰ العصار بھی شامل ہے۔ وہ ضلع المتون میں لڑائی میں مارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یمن کے عسکری ذرائع کے مطابق الجوف کے شمال اور مغرب میں واقع علاقوں المتون ، المصلوب ، خب ،الشعف اور برط العنان میں قومی فوج اور حوثی جنگجوؤں کے درمیان شدید لڑائی ہورہی ہے۔اس دوران میں عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے المصلوب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ عرب اتحاد نے صوبہ عمران میں بھی حوثیو ں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔شمالی صوبے صعدہ کے جنوب اور الحدیدہ میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں دسیوں حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ۔عرب اتحاد اور یمنی فوج نے حوثی باغیوں کے خلاف یہ کارروائیاں یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھ کے صنعاء کے پانچ روزہ دورے کے بعد کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :