Live Updates

رمضان کے دوران مسجد کے 100 دوازے زائرین کی آمد ورفت کی سہولت کے لیے دن رات کھلے رکھے گئے ہیں

بدھ 6 جون 2018 10:20

مدینہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) مدینہ۔مسجد نبوی کے انتظامی امور کے نگراں ادارے کہا ہے کہ رمضان کے دوران مسجد کے 100 دوازے زائرین کی آمد ورفت کی سہولت کے لیے دن رات کھلے رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامی کمیٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی میں زائرین کی آمد ورفت کے لیے 10 ہنگامی دروازے بھی قائم کیے گئے تاکہ مسجد میں آنے والے نمازیوں اور روزہ داروں کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔مسجد نبوی میں آمد ورفت کے لیے ایک سو دروازوں کے کھلے رکھنے کے ساتھ ساتھ زائرین کو ہر قسم کا آرام وراحت پہنچانے کے لیے 600 ملازمین تعینات کیے گئے ہیں۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :