عراق،داعش کے 150 جنگجو پھانسی کے لئے موصل سے بغداد منتقل

بدھ 6 جون 2018 10:20

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) عراقی حکام نے شورش زدہ شہر موصل سے گرفتار کئے گئے 150 داعشی جنگجوؤں کو سنائی گئی سزائے موت پرعمل درآمد کے لیے موصل سے بغداد منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق عراقی پولیس کے ایک سکیورٹی عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ داعش کے 150 دہشت گردوں کو سخت ترین سکیورٹی میں موصل سے بغداد منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سزا یافتہ داعشی جنگجوؤں نے دوران تفتیش اور مقدمات کے ٹرائل کے دوران عراق کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ یہ تمام دہشت گرد کئی سال تک عراق میں شہریوں کے قتل عام، لوٹ مار، سکیورٹی اداروں اور سرکاری املاک پر دہشت گردانہ حملوں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں۔