سعودی عرب پر حملہ

بدھ جون 10:20

سعودی عرب پر حملہ
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے حوثی باغیوں کی جانب سے مملکت کے مغربی شہر ینبع پر داغے جانے والے بیلسٹک میزائل کو تباہ کر دیا۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی حکام نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثی باغیوں نے ینبع پر بیلسٹک میزائل داغا جسے فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔۔یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ مشترکہ فورسز صعدہ میں حوثی ملیشیا کی بیلسٹک میزائل صلاحیتوں کے بڑے حصّے اور میزائلوں کے لانچنگ پیڈز کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :