گزشتہ مالی سال 2016-17ء کے دوران کپاس کے زیر کاشت رقبہ میں 14فیصد کم

بدھ 6 جون 2018 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) گزشتہ مالی سال 2016-17ء کے دوران کپاس کے زیر کاشت رقبہ میں 14فیصد کمی جبکہ گنے کی زیر کاشت رقبہ میں 7.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق گنے کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ کے باعث چینی کی پیداوار بڑھی ہے جس سے چینی کی برآمدات 317 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ کپاس کے زیر کاشت رقبہ میں کمی کے نتیجہ میں خام روئی کی برآمدات میں ایک ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :