رواں مالی سال 2017-18 کے پہلے نو ماہ کے دوران ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 71فیصد کا اضافہ

بدھ جون 10:40

رواں مالی سال 2017-18 کے پہلے نو ماہ کے دوران ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) رواں مالی سال 2017-18 کے پہلے نو ماہ کے دوران ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 71فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں پہلے نو ماہ کے دوران کمپنی کو 6307 ملین روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا جبکہ جاری مالی سال میں اسی عرصہ میں جولائی تا مارچ کے دوران کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 10784 ملین روپے تک بڑھ گیا۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں نمایاں اضافہ کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 57.21 روپے کے مقابلہ میں 97.82 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :