ٹرمپ انتظامیہ مہاجر بچوں کو والدین سے الگ کرنے کی پالیسی ترک کرے، حقوق انسانی کونسل

بدھ 6 جون 2018 10:40

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل نے مہاجرین سے ان کے بچوں کو علیحدہ کرنے کی امریکی پالیسی پر شدید تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

اس کونسل کے ترجمان نے امریکا کی میکسیکو سے ملنے والی سرحد پر بچوں کو والدین سے جدا کرنے کے سلسلے کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس بیان کے مطابق خاندانوں کی تقسیم کسی صورت تسلیم نہیں کی جا سکتی۔ مزید یہ کہ بچوں کو قید کرنا کسی بھی طرح ان کے مفاد میں نہیں۔ اقوام متحدہ نے اسے حقوق اطفال کی سنجیدہ خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :