نوازا لدین صدیقی کی فلم ’’منٹو‘‘ سڈنی فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی

بدھ 6 جون 2018 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) بالی وڈ اداکار نوازا لدین صدیقی کی فلم ’’منٹو‘‘ سڈنی فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھاری ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ و فلم ساز نندیتا داس کی فلم ’’منٹو‘‘ سڈنی فلم فیسٹیول مٰں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی،فلم کی کہانی اردو مصنف سعادت حسن منٹو کی زندگی پر مبنی ہے جس میں نواز الدین صدیقی نے اہم کردار اداکیا، فیسٹیول 6 تا 17جون تک جاری رہے گا جبکہ فلم 16اور17جون کو دکھائی جائے گی۔ نوازا لدین صدیقی فیسٹیول میں فلم ’’ٹھاکرے‘‘ کی عکسبندی کے باعث شرکت نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :