عالیہ بھٹ نے فلم ’’براہمسترا‘‘ کی ٹیم کے ساتھ مل کر ماحولیات کا عالمی دن منایا

بدھ جون 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم ’’براہمسترا‘‘ کی ٹیم کے ساتھ مل کر ماحولیات کا عالمی دن منایا، اور پلاسٹک کی بولتوں کی بجائے سٹیل کی بوتل استعمال کرنے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالیہ بھٹ نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے ستیل کی بوتل پکڑی ہوئی ہے اور ساتھ کہا ہے کہ پلاسٹ کی بوتلیں استعمال کرنے ہمارے لئے بہت خطر ناک ہیں اس لئے ہمیں ان سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا اور ان کا ستعمال ترک کرنا ہوں گا او ان کی جگہ سٹیل کی بوتلیں استعمال کرنی ہوں گے اس کے علاوہ ایک اور تصویر میں ہ فلم ’’براہمسترا‘‘ کی ٹیم میں رنبیر کپور اور ہدایت کار آیان مکھرجی کے ہمراہ دکھائی دے رہی ہیں۔