رنبیر کپور نے ناساز طبیعت کے باوجود اشتہار کی عکسبندی گوا میں مکمل کر لی

بدھ جون 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے ناساز طبیعت کے باوجود اشتہار کی عکسبندی گوا میں کی اور وہاں پر موجود مداحوں کے ساتھ تصاویر اور فن کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رنبیر کپور گزشتہ دنوں فٹ بال کھیلتے ہوئے زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن اب ربیر کپور نے ناساز طبیعت کے باوجود ایک اشتہار کی عکسبندی گوا میں مکمل کی اور نہ صرف عکسبندی کی بلکہ وہاں موجود مداحوں کے ساتھ فن کیا اور تصاویر بھی بنوائیں، اشتہار کی عکسبندی مکمل کر کے ممبئی آگئے جہاں انہوں نے فلم ’’براہمسترا‘‘ کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی بھی شروع کر دی ہے۔

فلم کی کاسٹ میںامیتابھ بچن ،عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار آیان مکھرجی ہیں۔