ودیوت جموال کی فلم’’جنگلی‘‘ کی نئی جھلک جاری

بدھ 6 جون 2018 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) بالی وڈ اداکار ودیوت جموال کی فلم’’جنگلی‘‘ کی نئی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق موحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ودیوت جموال کی فلم ’’جنگلی‘‘ کی خصوصی جھلک جاری کر دی گئی ہے جس میں انسانوں اور حیوانوں کے درمیان ابدی رشتے کو دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جھلک میں ودیوت جموال ہاتھی کے اوپر لیٹے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اداکار نے فلم مین اپنے کردار کے لئے ہاتھیوں سے بات چیت کرنے کی تربیت حاصل کی ہے۔ فلم کی کہانی ایک ایسے شکس کے گرد گھومتی ہے جو ہاتھیوں کے غیر قانونی شکار کے خلاف آواز اٹھاتا ہے۔ فلم 19اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :