چین نے خلیجی ممالک کے ساتھ درآمدی ٹیکس منسوخ کردیا, خلیجی ممالک اور چین کی باہمی تجارت میں 410ملین ڈالر کا اضافہ ہوگا

بدھ 6 جون 2018 11:00

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) چین نے خلیجی ممالک کے ساتھ درآمدی ٹیکس منسوخ کردیا جس سے خلیجی اور چین کی باہمی تجارت میں 410ملین ڈالر کا اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق کنگ عبداللہ توانائی ریسرچ مرکز نے تازہ ترین جائزہ میں واضح کیا کہ خلیجی پلاسٹک مواد کے سودے چینی درآمدی ٹیکس کی منسوخی سے بڑھیں گے۔سعودی عرب193ملین ڈالر ،متحدہ عرب امارات 134ملین ڈالر ، قطر 54ملین ڈالر اور کویت 28ملین ڈالر مالیت کا اضافی سامان چین کو مہیا کریںگے۔