سعودی خاتون کی بطور پیٹرولیم انجینیئر آئل فیلڈ میں ملازمت

بدھ 6 جون 2018 11:00

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) سعودی پیٹرولیم انجینیئر شیخہ الرشیدہ، آئل فیلڈز میں موثر کارکردگی انجام دے کر پورے علاقے میں شہرت کے بام عروج کو پہنچ گئیں۔سعودی اخبار کے مطابق شیخہ الرشیدہ کا کہناہے کہ وہ 14دن تک آئل فیلڈز کے درمیان اپنا وقت گزارتی ہیں۔ وہ روزانہ گاڑی سے 4، 5گھنٹے کا سفر کرکے ڈیوٹی دینے کیلئے آتی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اپنی ملازمت کا آغاز سلطنت عمان کی آئل فیلڈ سے کیا ہے جہاں کا ماحول سعودی عرب سے ملتا جلتا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ تیل صنعت نہایت مشکل ہے۔ انہیں شعبہ سے منسلک ہونے کیلئے بڑے چیلنج کا سامنا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس بارے میںمشہور تھا کہ اس شعبے میں صرف مرد ہی کام کرسکتے ہیں۔تاہم انہوں نے اس شعبہ میں داخل ہوکر مذکورہ روایتی مفروضہ کو غلط ثابت کردیا۔ شیخہ الرشیدہ نے کہا کہ انہیں بین الاقوامی کمپنی کے زیر اہتمام کام کرتے ہوئے تکنیکی معلومات اور مطلوبہ تجربہ حاصل ہوا ہے۔