سعودی عرب،2019ء کا قومی بجٹ ایک ٹریلین ریال سے بڑھ جائے گا

بدھ جون 11:00

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) سعودی عرب وزارت خزانہ نے تازہ ترین مالیاتی رپورٹ میں توقع ظاہر کی ہے کہ 2019ء کابجٹ ایک ٹریلین ریال سے زیادہ کا ہوگا۔۔ رپورٹ متعدد اداروں کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجٹ 1006 ارب ریال تک پہنچ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں یہ توقع بھی ظاہر کی گئی ہے کہ آئندہ برس سعودی عرب کو تیل برآمدات 208 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی جبکہ رواں سال کے دوران 205 ارب تک ہوگی جبکہ 2017ء کے دوران ایک 170 ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی۔

نیشنل کمرشل بینک نے 2018ء میں سعودی اقتصاد کے نئے افق کے زیر عنوان اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعودی عرب کی یومیہ تیل پیداوار 10 ملین بیرل ہی رہے گی۔ تاہم تیل سے علاوہ دیگر ذرائع سے ہونیو الی آمدنی میں 2.2 فیصد کا اضافہ ہوگا۔