سنگاپور ایئرلائنز دنیا کی سب سے لمبی پروازکا اعزاز حاصل کرنے کے لئے کوشاں

بدھ 6 جون 2018 11:00

سنگاپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) سنگاپورکی قومی فضائی کمپنی سنگاپور ایئرلائنز نے دنیا کی سب سے لمبی پرواز شروع کرنے کا اعزازحاصل کرنے کی کوششیں شروع کردیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ پرواز 18گھنٹے اور35منٹ کی ہوگی اور اس کی تکمیل میں طیارے کو 10300میل کا سفر کرنا پڑیگا۔

(جاری ہے)

چانگی سے نیویارک پرواز ابھی شروع نہیں ہوئی ہے تاہم خواہشمند مسافروں کی بڑی تعداد سامنے آچکی ہے جو اس کی پہلی پرواز سے سفر کے خواہشمند ہیں۔

سنگاپور ایئرلائنز کی نئی پرواز میں جو طیارہ استعمال ہوگا وہ ایئر بس کا لانگ رینج 8350-900 یو ایل آر ہے۔ جس میں 161مسافروں کی گنجائش، 67بزنس کلاس کی اور 54پریمیئم کلاس کی نشستیں ہوگی۔ واضح ہو اس وقت دنیا کی سب سے لمبی پرواز قطر ایئرلائنز کی ہے۔ جو آکلینڈ سے دوحہ کے درمیان چلتی ہے اور پرواز نمبر921کے نام سے جانی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :