Live Updates

پی ٹی آئی کتاب میں لکھی کس چیز سے خوفزدہ ہے؛ ریحام خان نے بتا دیا

میری کتاب میں ایک بلیک بیری کا ذکر ہے، تحریک انصاف اسی وجہ سے خوفزدہ ہے،ریحام خان کی دوران انٹر ویو گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 6 جون 2018 11:01

پی ٹی آئی کتاب میں لکھی کس چیز سے خوفزدہ ہے؛ ریحام خان نے بتا دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06جون 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ میری کتاب میں ایک بلیک بیری کا ذکر ہے اور پی ٹی آئی اسی کی وجہ سے خوفزدہ ہے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران کی سابق اہلیہ ریحام خان کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ یہ کتاب الیکشن سے قبل ہی شائع ہو جائے۔

جو لوگ میری کتاب کے ساتھ ’رائیونڈ کنکشن‘ کا الزام عائد کر رہے ہیں وہ اس کا ثبوت بھی لائیں۔ریحام خان کا گزشتہ روز پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کی پریس کانفرس سے متعلق کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر توجہ نہیں دینی چاہیے، کسی کو حق نہیں کہ مجھے وارننگ دے، میں کسی کی عزت نہیں اچھال رہی، یہ خود باتیں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ریحام خان کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی کے کندھے پر بندوق رکھ کر کتاب نہیں لکھ رہی۔

میرے پاس ای میلز اور شواہد موجود ہیں۔میرے پیچھے کوئی مغربی قوت اور سیاسی جماعت نہیں ہے، میں کسی کی عزت نہیں اچھال رہی یہ خود باتیں کر رہے ہیں، میں جوابدہ نہیں ہوں۔ریحام خان کا مزید کہنا تھا کہ میری  کتاب میں ایک بلیک بیری کا ذکر ہے اور پاکستان تحریک انصاف اسی سے خوفزدہ ہے۔ریحام نے کہا یہ میرے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے بہت لوگ میرے ساتھ رابطے میں ہیں اور بہت ساری ایسی لڑکیاں بھی مجھ سے رابطہ کرتی ہیں جو پارٹی میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتی۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ایک کتاب لکھی ہے جس میں عمران خان اور ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کئی اہم انکشافات بھی کیے گئے ہیں۔ریحام خان نے اس کتاب میں نہ صرف عمران خان بلکہ عمران خان کی قریبی شخصیات پر بھی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔جب کہ پی ٹی آئی نے بھی ریحام خان پر کئی الزامات عائد کیے ہیں اور کہا ہے کہ اس کتاب کے پیچھے پاکستان مسلم لیگ ن ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات