رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے 6,886 خاندان رواں سال واپس افغانستان پہنچ گئے ، وزارت سیفران

بدھ جون 11:10

رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے 6,886 خاندان رواں سال واپس افغانستان پہنچ گئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے 6 ہزار 886 خاندان رواں سال واپس افغانستان پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت سیفران کے حکام کے مطابق ملک بھر سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ رواں سال 2018ء مارچ سے جون تک 6 ہزار 886 خاندان واپس افغانستان پہنچ گئے ہیں واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر کی جانب سے فی افراد کو200 ڈالر دیئے جارہے ہیں۔