Live Updates

ریحام خان نے عمران خان سے شادی کے بعد کس چیز پرگھر میں ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا؟ معروف صحافی نے بھانڈا پھوڑ دیا

جہانگیر ترین نے عمران خان کو کہا کہ ریحام خان لوگوں سے پیسے پکڑ رہی ہیں،یہ عورت آپ کے لیے ٹھیک نہیں ہے اس سے چھٹکارا حاصل کریں،ریحام خان نے کان لگا کر یہ گفتگو سن لی جس کے بعد گھر میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا،معروف تجزیہ نگار عارف نظامی کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 6 جون 2018 11:18

ریحام خان نے عمران خان سے شادی کے بعد کس چیز پرگھر میں ہنگامہ کھڑا کر ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06جون 2018ء) معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ ریحام خان کو کان لگا کر باتیں سننے کی عادت تھی۔تفصیلات کے مطابق معروف اینکر اسد اللہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے ہمیں بتایا تھا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کی طرف سے ہمیں ایک ڈیل آفر کی گئی تھی۔لیکن میں نے ان کی آفر قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

اوربعد میں انہوں نے ریحام خان سے اس ڈیل سے متعلق بات کی جو کہ اس وقت پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی اہلیہ تھیں۔ریحام خان نے سیف سٹی پراجیکٹ والوں کے ساتھ ڈیل طے کر لی۔پروگرام میں موجود تجزیہ نگار عارف نظامی کا کہنا تھا کہ ریحام خان لوگوں سے پیسے پکڑ رہی تھیں۔تو پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو کچھ لوگوں نے اس متعلق آگاہ کیا کہ عمران خان کی اہلیہ مختلف لوگوں سے پیسے پکڑ رہی ہیں جس کے بعد جہانگیر ترین نے عمران خان کو خبر دار کیا کہ آپ اس عورت سے چھٹکارا حاصل کر لیں یہ آپ کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جب کہ ریحام خان ہر وقت کان لگائے رکھتی تھیں کہ کون عمران خان سے باتیں کیر رہا ہے۔ریحام خان نے جہانگیر ترین اور عمران خان کے درمیان ہونے والی یہ باتیں سن لیں جس کے بعد ایک ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔اور لڑائیوں کا آغاز ہو گیا۔یاد رہے کہ  پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ایک کتاب لکھی ہے جس میں عمران خان اور ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کئی اہم انکشافات بھی کیے گئے ہیں۔ریحام خان نے اس کتاب میں نہ صرف عمران خان بلکہ عمران خان کی قریبی شخصیات پر بھی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔جب کہ پی ٹی آئی نے بھی ریحام خان پر کئی الزامات عائد کیے ہیں اور کہا ہے کہ اس کتاب کے پیچھے پاکستان مسلم لیگ ن ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات