ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ’’بمبل بی‘‘ کا ایکشن سے بھرپور پہلا ٹریلر جاری

بدھ 6 جون 2018 11:20

لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم ’’بمبل بی‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا جس نے آتے ہی دھوم مچا دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ٹروس نائٹ کی سائنس فکش فلم ’’بمبل بی‘‘ کا ایکشن سے بھرپورپہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں ایک خاتون پیلے رنگ کی کار دریافت کرتی ہے جس کے ٹائروں کے ساتھ ہی پیلے رنگ کے کیڑوں کا ایک چھتا ہوتا ہے لیکن خاتون کو یہ بات معلوم نہیں ہوتی اور اپنے بیٹے کے ساتھ اسے گھر لے جاتی ہے رات میں وہ کار ایک بہت بڑا روبوٹ بن جاتی ہے۔ فلم میں اداکارہ ہیلیسٹین فیلڈ، جون سینا، جارج لینڈی بورگ اور دیگر شامل ہیں، فلم رواں سال 21دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :