ماحولیات کے تحفظ کے لئے پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کو روکنے میں ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے، کنگنا رناوت

بدھ 6 جون 2018 11:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ آئندہ 30سالوں میں سمندر میں مچھلیوں کی بجائے پلاسٹک زیادہ ہو گا اس لئے ہر کوئی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر کہا ہے کہ ماحولیات کے تحفظ کے لئے پلاسٹک بیگز کے استعمال کو روکنے کے لئے سب کو آگے بڑھ کر کام کرنا چاہیئے کیونکہ آئندہ 30سالوں میں سمندر میں مچھلیوں کی بجائے پلاسٹک زیادہ ہو گا اس لئے میں پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہوں اور آپ سب کو بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

کنگنا رناوت فلم ’’مینٹل ہے کیا‘‘ اور مانیکرنیکا : دا کوئین آف جھانسی‘‘ میں دکھائی دیں گی۔