واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی اور سینی ٹیشن ورکرزیونین کے درمیان معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے، ہڑتال ختم

بدھ جون 11:43

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی اور سینی ٹیشن ورکرزیونین کے درمیان معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے۔سینی ٹیشن ورکرز یونین نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

(جاری ہے)

واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد (واسا) کے ترجمان عمر سواتی کے مطابق واسا اور سینی ٹیشن ورکرز یونین کے درمیان تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں اور تمام ورکرز(آج )سے باقاعدہ یونیفارم میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔یونین عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی منیجر سولڈویسٹ مینجمنٹ انجینئر جاوید عباسی نے کہا کہ وہ سنیٹری ورکرز کے جائز مطالبات تسلیم کرتے ہیں اوران کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیونکہ ایبٹ آباد کی صفائی میں ان کا بہت بڑا رول ہے۔

متعلقہ عنوان :