کینٹ پولیس کی سپیشل ٹیم کا غریب ڈرائیورپربدترین تشدد ، متاثرہ ڈرائیور کا پولیس حکام سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

بدھ 6 جون 2018 11:43

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) کینٹ پولیس کی سپیشل ٹیم نے غریب ڈرائیورپربدترین تشددکرکے شدید زحمی کردیا ۔ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

کیہال کے رہائشی غریب کیری ڈرائیور نزاکت حسین کے مطابق وہ سربن چوک میں سواری اتار رہا تھا کہ کینٹ پولیس کی سپیشل ٹیم کے اہلکار رشید، امجد اور جاوید نے اسے گاڑی سے نیچے اترنے کو کہا جس پر وہ گاڑی سے نیچے اتارا ۔پولیس اہلکاروں نے رقم کا تقاضہ کیا،انکار پراسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔متاثرہ نوجوان کے مطابق کینٹ پولیس سپیشل کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کررہی۔متاثرہ نوجوان نے ڈی پی اوایبٹ آباد اورڈی آئی جی ہزارہ سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :