کوہستانی اورمقامی نوجوانوں میں معمولی تلخ کلامی کے بعد تصادم کے دوران دونوں اطراف سے 7افراد زخمی

بدھ جون 11:43

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) ایبٹ آباد میں کوہستانی اورمقامی نوجوانوںمیں معمولی تلخ کلامی کے بعد تصادم کے دوران دونوں اطراف سے 7افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا ہے ۔نوجوانوں نے ایک دوسرے کو آہنی مکوں کے وار سے زخمی کیا۔۔تھانہ کینٹ میں دونوں اطراف سے مقدمات درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گامی ٹرانسپورٹ اڈہ میں مقامی اورکوہستان کے رہائشی نوجوانوں میں معمولی تلخ کلامی کے بعد دونوں اطراف سے نوجوانوں نے آہنی مکوں کے وار سے ایک دوسرے کو زخمی کیا۔دونوں اطراف سے سات افراد زخمی ہوئے ۔موقع پر موجود لوگوں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا۔۔تھانہ کینٹ میں دونوں اطراف سے مقدمات درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔