پاکستان سکواش فیڈریشن کا اگست میں 20 ہزار ڈالر ایونٹ کے شیڈول کا اعلان
بدھ 6 جون 2018 11:45
(جاری ہے)
شیڈول کے مطابق یہ ایونٹ رواں سال 3 سے 8 اگست تک کراچی میں کھیلا جائے گا جس میں غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت پاکستان کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے یہ ٹورنامنٹ 20ہزار ڈالر انعامی رقم پر محیط ہوگا جس کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے انٹری عیدالفطر کے بعد شروع ہو جائے گی۔
قبل ازیں پی ایس اے نے لاہور اور کراچی میں 10 ہزار اور 5 ہزار ڈالر مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے ایونٹس کی میزبانی بھی پاکستان کو دی ہے جس میں صرف پاکستان کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے تاکہ ان کی عالمی رینکنگ میں مزید بہتری آسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام ایس این جی پی ایل پاکستان سرکٹ ٹو مینز اینڈ ویمنز عید الفطر کے بعد 26 جون سے یکم جولائی تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میںخواتین کا ایونٹ 5 ہزار ڈالر جبکہ مردوں کا ایونٹ 10ہزار ڈالر کا ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے نامور مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔ فیڈریشن نے پی ایس اے کی جانب سے میزبانی دینے والے جوبلی انشورنس پاکستان سرکٹ تھری سکواش ٹورنامنٹ 6 سے 11جولائی تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔ اس ایونٹ میں بھی ملک بھر سے نامور مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔ اس ٹورنامنٹ کیلئے بھی انعامی رقم مردوں کیلئے 10ہزار ڈالر اور خواتین کیلئے 5ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.