ْگوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 75 ہوگئی، 192افراد بدستور لاپتہ

بدھ 6 جون 2018 11:45

گوئٹے مالا سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) گوئٹے مالا میں فیوگو نامی آتش فشاں پھٹنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 75 ہو گئی جبکہ 192افراد بدستور لاپتہ ہیں۔گوئٹے مالا کے حکام کے مطابق آتش فشاں کے قریب ڈھلوانوں پر واقع کئی گائوں آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ اور کیچڑ تلے دب چکے ہیں۔

(جاری ہے)

متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں آتش فشاں سے گرم گیس اور لاوے کے طویل وقفے کے بعد غیر متوقع اخراج کے باعث متاثر ہو رہا ہے۔

آتش فشاں پھٹنے سی17لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے تین ہزارکو اپنے گھروں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ فضا میں 33 ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچی تھی۔ ایک متاثرہ شخص نے بتایا کہ فیوگو آتش فشاں پھٹنے سے مرنے والوں میں ان کی اہلیہ، ساس اور سسر، ان کے بھائی اور بھائی کی اہلیہ اور ان کے دو بچے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :