Live Updates

پنجاب پولیس اہلکار کا پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پر جاری MyJourneyWithKhan میں عمران خان کے نام اہم پیغام

خان صاحب میں گلو بٹ نہیں آپ کا سچا انصافی ہوں، یہ اللہ کا احسان ہے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے آپ جیسا لیڈر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 6 جون 2018 11:45

پنجاب پولیس اہلکار کا پی ٹی آئی  کی سوشل میڈیا پر جاری MyJourneyWithKhan میں ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 جون 2018ء) پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر MyJourneyWithKhan کے ہیش ٹیگ کے ساتھ انوکھی مہم کا آغاز کیا تھا ۔ عمران خان کے ہزاروں فینز نے عمران خان سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کر کے ویڈیوز اپلوڈ کر دیں۔تفصیلات کے مطابق اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں چاہنے والے موجود ہیں۔جوعمران خان سے اپنی محبت کا اظہار سوشل میڈیا پر کرتے رہتے ہیں۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے اس حوالے سے ایک انوکھی کمپین لانچ کرتے ہوئے عمران خان کے فینز سے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ اپنے سفر کے بارے میں ویڈیو ز بنا کرMYJOURNEYWITHKHAN # کے ہیش ٹیگ کیساتھ سوشل میڈیاپرپوسٹ کریں ۔جسکے بعد چند ہی گھنٹوں میں فینز نے سینکڑوں ویڈیو ز اپلوڈ کر کے اپنے سفر کی داستان سنا دی۔

(جاری ہے)

تاہم اس مہم میں حصہ لینے کے لیے پولیس اہلکار بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔

ایک پولیس اہلکار کا عمران خان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا نام مظہر حسین ہے اور میں اس وقت ڈیوٹی پر موجود ہوں۔خان صاحب میں گلو بٹ نہیں ہوں۔میں سچا انصافی ہوں۔اور مجھےفخر ہے کہ میں ایسی پارٹی سے منسلک ہوں جس کے لیڈر سرٹیفائڈ ایماندار ہے،2011 ء کے جلسے کے بعد مجھے پی ٹی آئی سے اتنی شدید محبت ہوئی کہ میں تحریک انصاف کے منشور کے ساتھ سو فیصد متفق ہوں۔

میں نے ہر الیکشن میں ہمشہ پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالا ہے۔اور 2018ء کا الیکشن ہم خان صاحب کو جتوائیں گے اور ان کو پاکستان کا وزیر اعظم بنائیں گے۔مجھے اس بات پر فخر ہے کہ ہمیں ہمارے لیڈر سے اتنا شعور دیا ہے کہ ہم اپنے لیڈر کی غلطی سے متعلق بھی بات کرتے ہیں،اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں عمران خان جیسا لیڈر دیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات