Live Updates

کیا گارنٹی ہے کہ آپ کے پاس ریحام خان کی جو کتاب ہے وہ اصلی ہے؟

حمزہ علی عباسی نے لائیو پروگرام میں وجہ بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 جون 2018 11:49

کیا گارنٹی  ہے کہ آپ کے پاس ریحام خان کی جو کتاب ہے وہ اصلی ہے؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جون 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے آج کل خوب چرچے ہیں سوشل میڈیا سے لے کر ہر ٹی وی چینل پر ریحام خان کی اس کتاب پر بات کی جا رہی ہے۔ ریحام خان نے اپنی کتاب سے متعلق حمزہ علی عباسی کے کسی دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ، اس ضمن میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان نے حمزہ علی عباسی سے کہا کہ ریحام خان کی کتاب ابھی شائع نہیں ہوئی ، اسے لانچ نہیں کیا گیا ۔

آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ آپ کے پاس جو کتاب ہے وہ اصلی ہے؟ اور اگر ریحام خان نے کتاب لانچ کر دی اور اس میں یہ سب باتیں نہ ہوئیں جن کا دعویٰ آپ نے کیا ہے تو آپ کیا کریں گے۔ جس پر حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب اور میرے انکشافات سے متعلق کسی پروگرام میں تردید نہیں کی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ لانچ کی جانے والی کتاب میں اس مواد کا نہ ہونا دو وجوہات کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

ایک وجہ یہ ہے کہ میں نے جھوٹ بولا اور دوسری وجہ یہ ہے کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں تبدیلیاں کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ریحام خان کی کتاب آنے سے قبل ہی اپنے پاس موجود کتاب کو شئیر کردوں گا اس کے بعد دیکھنا یہ ہے کہ ریحام خان کی کتاب کا اگر 95 فیصد حصہ بھی میری شئیر کی ہوئی کتاب سے میچ کرجاتا ہے تو اس کا مطلب کہ میں صحیح تھا اور اگر ایسا نہیں ہوتا تو میں معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں، میں پوری قوم کے سامنے معافی مانگ لوں گا اور تحریری طور پر بھی معافی نامہ دوں گا۔

یاد رہے کہ ریحام خان  کی کتاب مارکیٹ میں آنے سے قبل ہی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ حمزہ علی عباسی کے مطابق ریحام خان نے اس کتاب میں عمران خان ، وسیم اکرم اور دیگر قریبی ساتھیوں  پر گھناؤنے الزامات عائد کیے ہیں جبکہ انہوں نے وسیم اکرم کی مرحومہ اہلیہ کو بھی نہیں بخشا جس پر ریحام خان کو سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات