جرمنی کی ٹیم اپنے اعزاز کے دفاع کیلئے پرعزم ہے، کیون ٹراپ

بدھ جون 12:06

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) دفاعی چیمپئن جرمنی کے مایہ ناز گول کیپر کیون ٹراپ کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کے اعزاز کا دفاع کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ جرمنی نے فیفا ورلڈ کپ کیلئے بھر پور تیاری کرلی ہے اور اس کیلئے جرمن فٹ بال فیڈریشن نے ابتدائی سکواڈ کا اعلان پہلے ہی کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی فٹ بال کپ کے لئے پوری ٹیم نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے اور ٹیم عالمی کپ کیلئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ جرمنی نے 2014 کے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائن کو شکست دیکر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن جرمنی میگا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز 17 جون کو میکسیکو کے خلاف میچ سے کریگی۔

متعلقہ عنوان :